وزیراعظم آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے

image

وزیراعظم اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آج سپریم کورٹ میں ملاقات طے پائی ہے، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

اسلام آباد: (قومی ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی ملاقات میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم  کی ملاقات کی تصدیق کردی۔ 

اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات آج دن دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی، ملاقات میں جوڈیشری سے متعلقہ امور کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر بھی گفتگو ہوگی۔