ڈیری مصنوعات کا زیادہ استعمال دل سے متعلق امراض کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے: تحقیق

image

 خالص دودھ سے بنی مصنوعات کا بےجا استعمال بھی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے، دودھ سے تیار چیزیں وٹامنز، کیلشیئم اور وٹامن ڈی کا خزانہ ہوتی ہیں، دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے کم چکنائی والی چیزوں کا استعمال کیا جائے۔

کراچی: (ہیلتھ نیوز) قدرتی خالص دودھ سے بنی مصنوعات وٹامنز، کیلشیئم اور وٹامن ڈی کا خزانہ ہوتی ہیں جو جلد کو جوان رکھنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتی ہیں،دودھ اور اس سے بنی تمام مصنوعات کو صحت کیلئے بہترین مانا جاتا ہے لیکن اس کا بہت زیادہ استعمال دل کے امراض کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دودھ سمیت دیگر ڈیری مصنوعات مثلاً مکھن، پنیر وغیر کا بہت زیادہ استعمال اکثر دل کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے، کیونکہ کہ یہ مصنوعات جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتی ہیں اور چکنائی کی وجہ سے خون کی شریانیں تنگ ہوجاتی ہیں، جس کے باعث دل کے شریانیں بند ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دل کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو کم چکنائی والی چیزیں استعمال کریں اور دل کو صحت مند رکھیں، میٹھا گاڑھا دودھ چینی اور کیلوریز سے بھرپور ہوتا ہے جو وزن میں اضافے کا باعث تو بنتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی دل کو بیماریوں میں بھی کرسکتا ہے، گھر میں تازہ پھلوں کا فریش جوس بنا کر استعمال کریں اس سے آپ کی صحت پر کوئی برا اثر نہیں پڑے گا۔