چھپن فیصد پاکستانی ماہ رمضان کے دوران وزن کم کرنے میں کامیاب

image

معروف ادارے گیلپ پاکستان کا ماہ صیام کے حوالے سے سروے، 30 سے 50 سال کی عمر والے افراد کے وزن میں سب سے زیادہ کمی آئی، 35 فیصد پاکستانیوں کے وزن میں کسی قسم کا فرق نہیں آیا۔ 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) معروف ادارے گیلپ پاکستان نےماہ صیام کے حوالے سے نیا سروے جاری کر دیا ہے۔ سروے کے مطابق ماہ صیام کے دوران آدھے سے زیادہ پاکستانی اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 56 فیصد پاکستانیوں نے سروے کے دوران بتایا کہ روزے رکھنے کے بعد ان کے وزن میں کمی خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق ایسے افراد جن کی عمریں 30 سے 50 سال کے درمیان تھیں، ان کے وزن میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی اور یہ شرح 58 فیصد رہی۔ سروے کے دوران 35 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ ان کے وزن میں اس دوران کسی قسم کا فرق نہیں آیا۔

واضح رہے کہ سروے کے دوران 7 فیصد افراد نے وزن میں اضافے کی شکایت بھی کی ہے۔ ان افراد کا کہنا تھا کہ روزوں کے باوجود ان کے وزن میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وزن میں زیادتی کی سب سے زیادہ میں شکایت 30 سال کی عمر کے 10 فیصد نوجوانوں نے کی۔