قومی سلامتی سے متعلق قوانین کے بارے میں چین کا اہم اقدام

image
چین میں 15 اپریل کو ملک گیر آگاہی مہم کا آغاز، قومی سلامتی سے متعلق قوانین اور ضوابط کی تشہیر انٹرنیٹ کے ذریعے ہوگی، قومی سلامتی سے متعلق قانونی معلومات کے بارے میں ایک آن لائن مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ 
بیجنگ: (ویب ڈیسک) قومی سلامتی کے قوانین سے متعلق چین میں ایک آگاہی مہم کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ قومی سلامتی سے متعلق قوانین کے بارے میں مہم کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا۔ چین سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق اس مہم کا انعقاد وزارت انصاف اور قومی دفتر کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ 
چینی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مہم کو چلانے کا مقصد قوانین سے متعلق عوام میں شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین میں سلامتی سے متعلق قوانین اور ضوابط کی تشہیر انٹرنیٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس مہم کو دیگر مختلف اشکال میں بھی چلایا جائے گا۔ 
اس سلسلے میں ویب سائٹ وی چیٹ وی بو اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قومی سلامتی سے متعلقہ قوانین کے بارے میں پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چین میں قومی سلامتی سے متعلق قانونی معلومات کے بارے میں ایک آن لائن مقابلے کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ چینی عوام نے اس حکومتی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔