پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ

image

 مہنگائی کی ماری عوام کیلئے ایک اور بُری خبر، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔

لاہور: (قومی ڈیسک) مہنگائی کی ستائی عوام پر ایک اور ظلم، وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا جوکہ 30 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔