غصے پر قابو پانے کا آسان طریقہ

image

غصے کا اظہار کرنا بھی بے حد ضروری عمل، غصہ ختم کرنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کا استعمال، غصے کے وقت جذبات کو کسی کاغذ پر تحریر کرکے پھاڑنے سے غصہ فوری ختم ہو جاتا ہے۔ 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ غصہ ایک منفی جذبہ ہے جو انسان کی ذہنی و جسمانی صحت کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ عام طور پر غصے پر قابو پانا انتہائی مشکل عمل ہوتا ہے اور اگر غصے پر قابو نا پایا جا سکے تو یہ مزید پریشانی کا باعث بن جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق غصے کا اظہار کرنا بھی بے حد ضروری ہوتا ہے، غصے کو دبائے رکھنا اور برداشت کرنا ذہنی و جسمانی صحت کیلئے بے حد نقصان دہ ہے۔ آج ہم جانیں گے کہ غصے پر قابو پانے کیلئے کونسا ایسا عمل کیا جائے جس سے غصہ منٹوں میں ختم ہو جائے۔ 

غصے ختم کرنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کیے جا سکتے ہیں، جیسا کہ ٹھنڈا پانی پی لینا، تنازعہ کی جگہ سے دور ہو جانا، اگر کھڑے ہیں تو بیٹھ جانا یا چہل قدمی کر لینا۔ اس کے علاؤہ ایک عمل ایسا بھی ہے جو غصے پر قابو پانے کیلئے بہت کارآمد ہے۔ جاپان کی ناگویا یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف انفارمیٹکس کی تحقیق کے مطابق "رائٹنگ" وہ واحد عمل ہے جو غصے کو فوری طور پر کم کر سکتا ہے۔ طویل مطالعے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ لکھنا غصے کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے، اور کس طرح جذبات کے ساتھ بات چیت کا اثر مزاج پر پڑتا ہے۔

محققین کے مطابق غصے کے وقت جذبات کو کسی کاغذ پر تحریر کرکے پھاڑنے سے غصہ فوری ختم ہو جاتا ہے یہ سادہ سا عمل غیر معمولی اثر رکھتا ہے جس کے بعد آپ بہتر محسوس کرتے ہیں۔ اس تحقیق میں کاوائی اور اس کے گریجویٹ طالب علم یوٹا کنایا نے مطالعہ کے شرکاء جو کہ یونیورسٹی کے طالب علم تھے سے سماجی مسائل پر اپنی رائے لکھنے کو کہا جیسے کہ عوام میں سگریٹ نوشی غیر قانونی ہونی چاہیئے یا نہیں۔ ساتھ ہی مطالعہ میں شامل ڈاکٹریٹ کے طالب علموں  شرکاء کے کام پر وہی توہین آمیز تبصرہ لکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تحقیق کے نتائج حیران کن تھے جن شرکاء نے اپنے جوابات پھینک دیے تھے یا کاغذ کو پھاڑ دیا تھا ان کا غصہ کم ہو گیا تھا۔ یہاں تک کہ وہ نارمل ہو گئے جبکہ جن لوگوں نے ان منفی تبصروں کی فائل رکھی تھی ان کے غصے میں تھوڑی سی کمی آئی۔ محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ طریقہ کار غصے کو فوری کم کرنے کیلئے کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔