بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں: 29 ماؤ نواز باغی ہلاک

image

 

 چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی فورسز اور ماؤ نواز جنگجوؤں کے درمیان خونریزی میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، عام انتخابات کے پیش نظر چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی، ہلاک ہونے والے باغیوں سے  بڑی تعداد میں اسحلہ برآمد کیا گیا ہے۔

چھتیس گڑھ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی فورسز کی ماؤ جگنجوں کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں 29 ماؤ نواز باغی ہلاک ہوگئے اس دوران 3 سیکیورٹی اہلکار بھ شدید زخمی ہو گئے، چھتیس گڑھ میں طویل عرصے سے کشیدگی جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہونے والی ہلاکتیں ریاست میں ہونے والے خون ریز کارروائیوں میں سے ایک ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور ماؤ نواز باغیوں کے درمیان جھڑپ ریاست چھتیس گڑھ کے مضافات میں ہوئی جہاں رواں برس ماؤ جنگجوؤں کے ساتھ متعدد خون ریز کارروائیاں ہوئی ہیں، ریاست رائے پور کے جنوب میں چھتیس گڑھ کے مضافاتی ضلع کنکیر میں ہی تمام 29 ماؤ باغی ہلاک ہوگئے، عام انتخابات میں تصادم کے پیش نظر چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھتیس گڑھ میں ہونے والے تصادم کے حوالے سے سربراہ آئی کے الیسیلا نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باغیوں کے خلاف کارروائی پیراملیٹری بارڈر سیکیورٹی فورس اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر کی گئی، انہوں نے کہا کہ کارروائی میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار اور کنکیر پولیس کا افسر زخمی ہوگئے ہیں اور باغیوں کے قبضے سے آٹومیٹک آتشیں اسلحہ سمیت بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں۔