آئی ایم ایف سمیت دیگر تمام مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت رہی: وفاقی وزیر خزانہ

image

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف سمیت تمام مالیاتی اداروں سے بات چیت کو مثبت قرار دیا ہے، پاکستان کم ازکم 6 ارب ڈالر کا نیا پروگرام لے گا۔

واشنگٹن: (بین الاقوامی ڈیسک)  بین الاقوامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ مختلف عالمی اداروں کے ساتھ ملکر متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، پاکستان کم ازکم 6 ارب ڈالر کا نیا پروگرام لے گا، قرض پر اتفاق ہوا تو اضافی فنانسنگ کی بھی درخواست کریں گے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز ہے اور اس حوالے سے اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال یا اگلے مالی سال کے دوران بڑا خطرہ نظر نہیں آ رہا، چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور ساتھ دیا ہے، سی پیک چین کی طرف سے شاندار