ججز خط کے معاملے پر اہم پیش رفت

image

اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال، مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیں۔

اسلام آباد: (قومی ڈیسک)  ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے بھیجی گئی تجاویز سامنے آگئیں، ججز کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ بھی تجاویز میں شامل ہے، تجویز کردہ ججز کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ چھ سے سات صفحات پر مشتمل ہے، کسی قسم کی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل ہونا چاہئے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے تجاویز دیں کہ سول جج، سیشن جج، ہائی کورٹ جج کسی قسم کی مداخلت رپورٹ کا پابند ہو گا، مداخلت سے متعلق سات روز میں رپورٹ کرنا لازم ہو گا، سات روز میں مداخلت رپورٹ نہ کرنے والا جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ٹھہرے گا۔

 ذرائع کے مطابق میں کہا گیا سول جج، سیشن جج اور سیشن جج ہائیکورٹ کے انسپکشن جج کو مداخلت سے آگاہ کرے، انسپکشن جج چیف جسٹس ہائیکورٹ کے نوٹس میں مداخلت کا معاملہ لائے، ہائیکورٹ انتظامی کمیٹی معاملے کو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھنے یا جوڈیشل سائیڈ پر دیکھنے کا حتمی فیصلہ کرے۔