بھارتی مصالحہ جات میں کینسر پیدا کرنے والے مواد کی تصدیق: عالمی سطح پر پابندی عائد

image

 بھارتی ادویات کے بعد مصالحے بھی مضر صحت قرار، مصالحہ جات میں کینسر پیدا کرنے والے مواد کی موجودگی کا انکشاف، یورپی یونین برائے فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بھارتی مصالحہ جات مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ادویات کے بعد اب بھارت کے چٹ پٹے کھانوں میں استعمال ہونے والے بہترین سمجھے جانے والے مصالحے بھی بھی مضر صحت نکل آئے، ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے مصالحوں میں کینسر پیدا کرنے والے مواد کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،  تصدیق ہونے کے بعد بھارتی مصالحہ جات پر عالمی سطح پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی نیوز کے مطابق بھارتی مصالحوں میں کیڑے مار ادویات پائی گئی ہیں، جس کے بعد امریکی ریگولیٹر ایف ڈی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا، یورپی یونین برائے فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں بشمول ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ پر مکمل پابندی لگاتے ہوئے غیر معیاری اور نقصان دہ مصالحہ جات فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کا بھارتی مصالحہ جات میں کینسر کا سبب بننے والے ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، سنگاپور اور ہانگ کانگ نے بھی بھارت کے مشہور مصالحہ جات پر مکمل پابندی عائد کر دی، عالمی سطح پر بھارتی مصالحہ جات پر پابندی اور بھارت کی عالمی سطح پر بدنامی کے باوجود مودی سرکار کے کان پر جون تک نہ رینگی، پچھلے چار سالوں میں یورپی یونین کی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے 500 سے زائد بھارتی مصالحہ جات پر پابندی لگا دی تھی۔