یوٹیوب: نئے 'پاز ایڈ پائلٹ' فیچر کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع

image

گوگل کی گزشتہ سہ ماہی رپورٹ، نئے فیچر کے ذریعے اشتہارات اس وقت سامنے آتے ہیں جب صارفین ویڈیو نہیں دیکھ رہے ہوتے، نئے فیچر کی وجہ سے مشتہرین اشتہاروں کیلئے پریمیئم رقوم ادا کر رہے ہیں۔ 

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) یوٹیوب کی جانب سے پیش کئے گئے نئے فیچر کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس نئے فیچر کے ذریعے اشتہارات اس وقت کی سامنے آتے ہیں جب صارفین ویڈیو نہیں دیکھ رہے ہوتے۔ مثبت نتائج کے باعث اس فیچر کو مستقبل میں وسیع پیمانے پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ٹیک کمپنی گوگل کے مطابق اشتہارات پر کی جانے والی آزمائش کے مثبت نتائج دیکھے گئے ہیں۔ گوگل کی گزشتہ سہ ماہی کی رپورٹ میں اس فیچر کو سراہا گیا ہے۔ گوگل کے فلپ شنڈلر نے بتایا کہ سال کے پہلے سہ ماہی میں کنکٹڈ ٹی وی پر "پاز ایڈ پائلٹ" کو متعارف کرانے سے مثبت نتائج دیکھے گئے۔ 

یہ ایک نیا مداخلت نہ کرنے والا ایڈ فارمیٹ ہے جو اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب صارف نے ویڈیو روکی ہوئی ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاز ایڈ زبردست برانڈ لفٹ نتائج پیش کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے مشتہرین اشتہاروں کیلئے پریمیئم رقوم ادا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ابھی تک اس فیچر کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔