پاک ایران سرحد محفوظ بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات

image

ایرانی صدر کا دورہء پاکستان، دونوں ممالک نے اعلامیے پر عمل کرتے ہوئے اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے، دونوں افواج نے سرحد پر کرنل رینک کے افسران کا تقرر کر دیا۔

تفتان: (ویب ڈیسک) پاکستان اور ایران نے دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کے خلاف ہاتھ ملا لئے ہیں۔ پاک ایران باہمی سیکیورٹی معاہدے ہر کام جاری ہے جبکہ پاک ایران لائزون افسران کی تقرری پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک مل کر دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون کو بہتر بنا رہے ہیں۔

پاکستان اور ایران نے پاک ایران سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عملی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ دونوں ممالک نے پاک ایران سرحد پر انسداد دہشت گردی کیلئے اپنے 2 لائزون افسران کی تقرری کر دی ہے۔ رواں ہفتے پاکستان اور ایران کے لائزون افسران اپنا اپنا چارج سنبھالیں گے۔

پاکستانی لائزون افسر پاک فوج جبکہ ایران کے لائزون افسر پاسدران انقلاب اسلامی سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں افسران اپنی اپنی فوج میں کرنل رینک کے ہیں۔ پاک فوج کے لائزون افسر زاہدان ایران میں تعینات ہوں گے۔ ایرانی آئی آر جی سی کے لائزون افسر تربت بلوچستان میں تعینات کیا جائے گا۔