وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے شاہی محل میں اہم ملاقات

image

وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ریاض: (قومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف خصوصی طور پر سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے شاہی محل پہنچے، اس موقع پر وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، اویس خان لغاری اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ میں ہونیوالی ملاقات کے فیصلوں پر پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔ وزیر اعظم  نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد اور سر مایہ کاری کے حوالے سے وفود پاکستان بھیجنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔