بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری: بے گناہ کشمیری نوجوان شہید

image

 کشمیر میں نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہید، بھارتی فوجی اہلکار خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور بزرگوں پر تشدد کر رہے ہیں، گھر گھر کی تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال۔

سرنگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کردیا، وادی کشمیر کے ضلع سامبا میں بھارتی بارڈر فورس کے اہلکاروں نے اچانک ایک گاؤں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔

بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اور گھروں میں موجود بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور چھوٹے بچوں کو ڈرایا دھمکایا جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی، فوجی اہلکاروں نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں ایک کشمیری نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے بہانے لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا، شہید نوجوان کے والدین اپنے پیارے کی لاش کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جب کہ ایک درجن سے زائد کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا اور 4 گھروں کو مسمار کردیا گیا تھا۔