گورنر پنجاب عہدے کا حلف نہ اٹھا سکے

image

گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی، صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب کیلئے نامزد کیا ہے، گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری 7 مئی کو دوبارہ منعقد کی جائے گی۔

لاہور: (نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی ہو گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج شام 6 بجے حلف اٹھانا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد خان نے نئے گورنر سے عہدے کا حلف لینا تھا۔

جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر نئے گورنر کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی ہے۔ آئندہ تقریب حلف برداری 7 مئی شام 6 بجے ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دی تھی۔

صدر مملکت کی طرف سے گورنر خیبرپختونخواہ کیلئے فیصل کریم کنڈی کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔ فیصل کریم کنڈی اس سے قبل وفاقی وزیر کے عہدے پر کام کر چکے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے یہ دیرینہ ساتھی ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن میں حصہ لیتے ہیں۔