ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ نے غزہ میں غذائی قلت کا خدشہ ظاہر کر دیا

image

غزہ کے مسلمان مشکل ترین حالات سے دوچار، غزہ کے موجودہ حالات کو دیکھنا بہت مشکل ہے، شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہے، جنوبی غزہ بھی اس کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ 

غزہ: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے غزہ میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ سنڈی میک کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ مکمل طور پر قحط کا شکار ہو گیا ہے۔  انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ جنوبی غزہ کو بھی اپنی لیٹ میں لے سکتا ہے۔ 

ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے موجودہ حالات کو دیکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ غزہ میں اس وقت وحشت کا عالم ہے اور لوگوں پر خوف طاری ہے۔ عالمی ادارے کے سربراہ سنڈی میک نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ 

دوسری جانب صیہونی فورسز نے غزہ میں آنے والی امداد کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ تاحال جاری رکھا ہوا ہے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ نے قطری وزیراعظم کو غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ایک اہم پیغام پہنچایا ہے۔