مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا عبوری حکم آ گیا

image

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری حکم آگیا، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کو دی گئی اضافی مخصوص نشستیں خطرے میں پڑ گئیں۔

اسلام آباد: (قومی ڈیسک) مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ سے حکمران اتحاد اور جے یو آئی 77 اضافی نشستوں سے محروم ہوگی اور قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کی دوتہائی اکثریت سادہ اکثریت میں بدل جائے گی، قومی ی اسمبلی میں حکمران اتحاد کی نشستیں 224 سے کم ہو کر 204 رہ جائیں گی، ن لیگ کی قومی اسمبلی میں 119نشستیں ہیں جو کم ہو کر 104 رہ جائیں گی، پیپلز پارٹی کی 72 نشستیں ہیں جو کم ہوکر 67 رہ جائیں گی۔ ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی میں 21 جبکہ ق لیگ کی 5 اور آئی پی پی کی 4 نشستیں ہیں، مسلم لیگ ضیا، باپ پارٹی اور نیشنل پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔

عام انتخابات کے بعد سنی اتحاد کے علاوہ دیگر خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کو 5 مخصوص نشستیں دی گئیں، جے یو آئی اور ن لیگ کو 2 ، 2 جبکہ پی پی پی پی کے حصہ میں ایک نشست آئی، خواتین کی 21 اور 4 اقلیتی نشستوں کا معاملہ عدالتوں میں رہا۔ سپریم کورٹ سے حق میں فیصلہ آنے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن جائے گی۔