امریکہ اور سعودی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں

image

فیئرس فیوری 2024ء کا باقاعدہ آغاز، امریکی و سعودی بحری دستوں کی شرکت، مشترکہ مشقوں کا مقصد خطے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔

ریاض: (ویب ڈیسک) بحیرہء احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں ” فیئرس فیوری 24″ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ان مشقوں کا آغاز  مغربی ریجن کے کمانڈر میجر جنرل پائلٹ احمد الدبیس اور  امریکی سینٹرل کمانڈ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل رچرڈ جے کوارک کی موجودگی میں کیا گیا۔ ان مشقوں میں دونوں ممالک کے بحری فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد عسکری شراکت داری کو بڑھانا اور جنگی تجربات و مہارت کا تبادلہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی اور سعودی فوجیں اس سے قبل بھی کئی موقعوں پر جنگی مشقیں کر چکی ہیں۔ موجودہ غزہ اور یمن کی صورت حال کے پیش نظر اس کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکہ نے اس سے قبل سعودی عرب کو ایٹمی توانائی سے متعلق سہولیات فراہم کرنے سمیت ہتھیاروں کی فراہمی کی بھی پیشکش کی تھی تاہم اس پر مزید بات چیت آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔