برازیل کی جنوبی ریاست میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی

image

بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 83 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ڈیم کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

برازیلیا: (ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست رہوگرانڈی میں سیلاب اور بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارشوں اور اور سیلاب کی وجہ سے برازیل میں اب تک 83 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد افراد زخمی ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ 

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں حالیہ بارشوں سے وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ برازیل کے شہر کینوس میں سیلاب کے باعث تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک ڈیم کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

دوسری جانب چوری کے الزام میں ایک امریکی فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 34 سالہ سٹاف سارجنٹ گورڈن بلیک جنوبی کوریا میں تعینات تھا۔ گرفتار ہونے والے امریکی فوجی کا تعلق ٹیکساس سے ہے جو اپنے گھر واپسی کی تیاری کر رہا تھا۔ گولڈن بلیک جنوبی کوریا سے روس چلا گیا جہاں اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔