آئی جی پنجاب نے نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دے دیا

image

 

پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969ء میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری، روڈ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے امیدوار 42 کے بجائے 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، 70 سال سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس گھر جا کر دیے جائیں گے۔ 

لاہور: (نیوز ڈیسک) آئی جی پنجاب نے نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روڈ ٹیسٹ میں فیل امیدوار 42 کے بجائے 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969ء میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو سہولت دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بزرگ افراد کے لائسنس ان کے گھروں میں جا کر بنائے جائیں گے۔ اس سہولت سے 70 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد مستفید ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔ 

دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تسلی ہے، اس بات کا یقین ہے کہ کسی بھی پارٹی کو جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دی جائیں گی۔