سانپ کے ڈسے کی جان کیسے بچائی جائے؟

image

سانپ کے حملے کے بعد متاثرہ حصے کو کپڑے یا رسّی سے باندھ لیں، کچھ دیر کیلئے چلنا چھوڑ دیں، متاثرہ حصے کو کسی تیز دھار آلے سے کاٹنے اور زخم کو ہرگز نہ چوسیں۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سانپ دنیا بھر کے خطرناک جانوروں میں سے ایک ہے۔ سانپ کے ڈسنے کے بعد اس کا زہر جسم میں پھیلنا شروع ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ سانپ کے ڈس لینے کے فوراً بعد یہ سوچ کر متاثرہ حصے کو منہ سے چوسنا شروع دیتے ہیں کہ زہر ان کے جسم میں پھیلنے سے رُک جائے گا لیکن ایسا نہیں ہے۔

سانپ کے ڈسنے کے بعد سب سے پہلے تو جسم کے جس حصے پر سانپ نے حملہ کیا ہے اُسے کپڑے یا رسّی سے باندھ لیں اور ہر 15 منٹ ڈھیلا چھوڑ کر پھر سے باندھ لیں۔ اس کے بعد متاثرہ حصے کو اینٹی سپٹک لوشن سے صاف کریں یا پھر صابن لگا کر پانی سے دھو لیں۔ جسم کو زیادہ حرکت نہ دیں اور کچھ دیر کیلئے چلنا چھوڑ دیں ورنہ زہر پورے جسم میں پھیل سکتا ہے۔ 

متاثرہ حصے کو کسی تیز دھار آلے سے کاٹنے اور زخم کو چوسنے سے گریز کریں۔ سانپ کے ڈسنے کے بعد اکثر درد ہوتا ہے لہٰذا کسی پین کلر دوا کا استعمال نہ کریں، بلکہ درد سے بچنے کیلئے متاثرہ حصے پر کچھ دیر کیلئے برف کا ٹکڑا رکھیں اور پھر جلد از جلد ڈاکٹر تک پہنچنے کی کوشش کریں۔