وائس چانسلرز کی تعیناتی سے متعلق درخواست خارج

image

پشاور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، خیبر پختونخواہ کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کیلئے دوبارہ پراسس سے روک دیا گیا، کے پی کے میں 24 جامعات مستقل وائس چانسلرز کے بغیر چل رہی ہیں۔

پشاور: (نیوز ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ یونیورسٹیز کے وی سیز کی تعیناتی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کی تعیناتی کا پراسس دوبارہ کرنے کے خلاف دائر کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے وائس چانسلرز تعیناتی پراسس دوبارہ شروع کرنے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ صوبے کی 24 جامعات مستقل وائس چانسلرز کے بغیر چل رہی ہیں، صوبائی حکومت اکیڈمک سرچ کمیٹی کی سفارشات وزیراعلیٰ کو منظوری کیلئے ارسال کرے۔

یاد رہے کہ منتخب حکومت نے 2022ء میں یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے پراسس شروع کیا تھا۔ نگران حکومت کے غیر پیشہ وارانہ رویے کی وجہ سے وائس چانسلرز کے امیدواروں کے انٹرویوز ملتوی ہوئے۔ سرچ کمیٹی نے 23 سے 26 جنوری 2024ء تک وائس چانسلرز کیلئے اہل امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔

رپورٹ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ نے ناموں کی سمری کی منظوری دی۔ الیکشن کے بعد منتخب حکومت کی کابینہ نے تمام کارروائی کو ضائع کیا۔ اب نئے سرے سے وائس چانسلرز کیلئے اشتہارات اور اسکروٹنی کا عمل وقت طلب اور وسائل کا ضیاع ہوگا، اسی لئے عدالت نے نئے سرے سے عمل شروع کرنے سے روک دیا ہے۔