فضائی آلودگی نومولود بچوں کیلئے انتہائی مضر قرار

image

یونیورسٹی آف بارسلونا کی تازہ تحقیق، آلودہ ذرات بچوں کی ذہنی نشوونما پر اثرانداز ہوتے ہیں، فضائی آلودگی ماں کے پیٹ میں موجود بچوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

بارسلونا: تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور یونیورسٹی آف بارسلونا کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچے کے ابتدائی 5 سال نشوونما کے حوالے سے انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ اس دوران زیادہ تر نومولود بچے فضائی آلودگی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ 

ماہرین صحت کی ٹیم کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی دماغ میں موجود سفید ذرات کو متاثر کرتی ہے۔ سفید ذرات جسم کے دوسرے حصوں سے رابطہ بنانے کا کام سر انجام دیتے ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے، جو کہ ذہنی نشوونما کی ایک علامت سمجھی جاتی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ماں کے پیٹ میں بھی ذہنی نشوونما متاثر ہو سکتی ہے۔ اس لئے بچے کی بہتر نشوونما کیلئے سازگار فضا کا ہونا بہت ضروری ہے۔ 5 سال کی عمر تک جتنا ہو سکے بچوں کو آلودہ فضا سے دور رکھنا چاہئیے۔