برطانوی ماہرین نے کینسر کی بروقت تشخیص اور بہتر علاج کا مؤثر ترین طریقہ دریافت کر لیا

image

ماہرین نے کینسر کے 300 سے زائد مریضوں کے ٹیسٹ اور جینز کا جائزہ لیا، کینسر کا مرض ڈی این اے کی تبدیلی یا جینز سے نہیں ہوتا، کینسر کا مرض اپیجینیٹک نامی جین کی وجہ سے ہوتا ہے۔

لندن: برطانوی ماہرین نے کینسر کے علاج کا نیا اور مؤثر ترین طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کینسر کی بروقت تشخیص اور بہتر علاج کا یہ موثرث طریقہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کو وراثت میں ملنے والے جینز میں سے اپیجینیٹک نامی ایک جین ہوتا ہے۔ 

ماہرین کے مطابق یہ جین مستقبل میں کینسر کی بروقت تشخیص اور اس کے بہتر علاج میں مدد فراہم کرتا ہے۔ طبی ماہرین نے اس کیلئے 300 سے زائد کینسر کے مریضوں کے ٹیسٹ اور جینز کا جائزہ لیا۔ محققین نے اپیجینیٹک میں پائے جانے والے ایک خاص کیمیکل کو گیم چینجر قرار دیا ہے۔ 

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اپیجینیٹک میں پایا جانے والا ڈارک میٹر کیمیکل کینسر کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق کینسر کا مرض ڈی این اے کی تبدیلی یا جینز سے نہیں ہوتا۔ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ اپیجینیٹک نامی جین کینسر کا موجب بنتا ہے۔