پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والا کانسٹیبل ذیشان بھی چل بسا

image

شہید کانسٹیبل 3 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا، کانسٹیبل ذیشان 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، شہید کا تعلق مردان کی تحصیل کاٹلنگ ظریف خان کلے سے تھا۔ 

پشاور: تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کا ایک اور زخمی شہید ہو گیا ہے۔ دھماکے میں زخمی میں ہونے والے پولیس کانسٹیبل ذیشان کا تعلق مردان سے تھا۔ شہید ذیشان 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ شہید کانسٹیبل گزشتہ 3 روز سے زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا۔ 

ذرائع کے مطابق مردان کے علاقے ظریف خان کلے سے تعلق رکھنے والے ذیشان کی 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ دھماکے کے بعد کانسٹیبل ذیشان کو زخمی حالت میں آئی سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق شہید کانسٹیبل ذیشان اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔ 

شہید کانسٹیبل کی میت ان کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے میں مردان سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔