کھجور کے ایسے جادوئی فوائد جسکے بعد آپ افطار میں اس کو لازمی شامل رکھیں گے

image

کھجوروں میں متعدد غذائی اجزا ہوتے ہیں جیسے پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، فائبر، وٹامن اے، وٹامن بی 6، کاپر، میگنیشم، پوٹاشیم اور میگانیز جیسے اجزا اس میں موجود ہوتے ہیں۔

لاہور: (ویب ڈیسک) کھجوریں پورا سال آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں اور ان کو کھانے سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ چونکہ یہ پھل اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے تو صحت کے لیے متعدد پہلوؤں سے مفید ثابت ہوتا ہے۔ کھجوروں میں ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں اور متعدد امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ جگر کیلئے وہ نقصان دہ غذائیں جو بیشتر افراد بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ اینٹی آکسائیڈنٹس خلیات کو جسم میں گردش کرنے والے غیر مستحکم مرکبات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ کھجوروں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس ذیابیطس، الزائمر، کینسر کی مخصوص اقسام، عمر کے ساتھ بینائی میں آنے والی کمی اور امراض قلب سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

غذا میں مناسب مقدار میں فائبر کے استعمال سے صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ ڈپریشن کی وہ حیران کن علامات جو بیشتر افراد نظرانداز کر دیتے ہیں۔ کھجوروں میں موجود فائبر سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور قبض سے بچنا آسان ہو جاتا ہے۔اسی طرح کھجوروں میں کیلوریز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے تو ان کو زیادہ کھانے سے جسمانی وزن میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ کھجوروں میں قدرتی مٹھاس کافی زیادہ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے یہ پھل چینی کا اچھا متبادل ہے کیونکہ اس میں غذائی اجزا، فائبر اور اینٹی آکسائیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔

 کھجوروں میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، یہ غذائی جز بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم سے جسم کو مسلز بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس حوالے سے بہت زیادہ تحقیقی کام تو نہیں ہوا مگر چوہوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھجور کھانے سے بانجھ پن کی علامات میں کمی آ سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ 3 سے 4 کھجوریں صحت کے لیے مفید ہوتی ہیں اور اس سے زیادہ کھانے سے صحت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔