اینٹی بائیوٹکس سے بھی ٹھیک نہ ہونے والا ٹائیفائیڈ خیبرپختونخواہ میں بھی پھیل گیا

image

خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 2 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے 10 ہزار کیسز رپورٹ، سب سے زیادہ 1600کیسز صرف پشاور میں رپورٹ ہوئے، ٹائیفائیڈ کی اس قسم میں مرعدد اینٹی بائیوٹکس کام نہیں کر رہیں۔

پشاور: (ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 2 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے 10 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سندھ،پنجاب اور  اسلام آباد کے بعد اینٹی بائیوٹک سے ٹھیک نہ ہونے والا یہ ٹائیفائیڈ اب خیبر پختونخواہ میں بھی پھیل گیاہے۔ 

ڈاکٹرز کے مطابق ٹایئفائیڈ کی اس قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کی بڑی وجہ صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنا ہے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹرارشاد علی نے بتایا کہ ٹائیفائیڈ کے سب سے زیادہ 1600کیسز صرف پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

اس حوالے سے ڈاکٹر ارشاد علی کاکہنا تھا کہ ان دنوں پھیلنے والے ٹائیفائیڈ میں اینٹی بائیوٹکس کام نہیں کر رہیں۔ ٹائیفائیڈ مرض میں بعض اینٹی بائیوٹکس کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں ۔