پاکستان ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوتی ہے، محسن نقوی

image

لاہور: (اسپورٹس ڈیسک) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں ترقی بھی ضروری ہے اور انہیں امید ہے کہ ملک کے لیے مزید گولڈ میڈلز حاصل کیے جائیں گے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر طویل عرصے سے تنقید ہوتی رہی ہے، تاہم کھلاڑیوں کی تیاری، نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


 چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ دو سال قبل قومی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے نئے کھلاڑیوں کی دستیابی ایک مسئلہ تھی، جبکہ اب مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے عاقب جاوید اور دیگر متعلقہ افراد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ اسکول کرکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔ 


محسن نقوی کے مطابق لاہور میں اس وقت 1,400 اسکولوں کی ٹیمیں موجود ہیں، جبکہ آئندہ سال یہ تعداد 3,000 سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ محسن نقوی نے مزید بتایا کہ رواں سال سے پی سی بی جیتنے والی ٹیم کو 2 کروڑ روپے اور رنر اپ ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام دے گا، جس کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کرکٹ مقابلوں میں دلچسپی بڑھانا ہے۔


#SportsNews
#24thOct2026
#PakistanCricket
 #PCB
 #MohsinNaqvi
 #SchoolCricket
 #CricketTalent
 #PakistaniSports
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNSports 
#TheViewsNetwork