واٹس ایپ گروپس میں اراکین کی تعداد بڑھانے کی تیاری، اب 1500 افراد شامل کیے جا سکیں گے
واشنگٹن: (ٹیکنالوجی ڈیسک) واٹس ایپ صارفین کے لیے گروپ چیٹس سے متعلق اہم سہولت متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ایک گروپ میں شامل کیے جانے والے افراد کی تعداد 1024 سے بڑھا کر 1500 کی جا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی سے متعلق خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر صارفین کو بتدریج فراہم کیا جائے گا۔
اس سے قبل واٹس ایپ گروپ میں زیادہ سے زیادہ 1024 افراد شامل کیے جا سکتے تھے، جبکہ مارچ 2023 میں کمپنی نے یہ حد 512 سے بڑھا کر 1024 کی تھی۔ اب نئی تبدیلی کے ذریعے گروپس میں مزید 476 افراد کی گنجائش پیدا ہو جائے گی، جس سے تعلیمی اداروں، مقامی کمیونٹیز اور بڑے گروپس کو زیادہ افراد سے رابطے میں رہنے میں سہولت ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹمز کے صارفین کے لیے مرحلہ وار دستیاب ہوگا۔ واٹس ایپ نے حالیہ مہینوں میں گروپ چیٹس کے لیے دیگر سہولیات بھی متعارف کرائی ہیں، جن میں پیغامات کو زیادہ دیر تک پن کرنے، مینشنز اور جوابات کے فلٹرز استعمال کرنے اور گروپ کی سابقہ میسج ہسٹری نئے اراکین کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت شامل ہے۔
#TechnologyNews
#22thNov2026
#WhatsApp
#WhatsAppGroups
#TechNews
#Meta
#TechnologyUpdate #DigitalCommunication
#TVN
#News
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNTechnology
#TheViewsNetwork