رات دیر سے کھانے اور جاگنے کی عادت میٹابولک سنڈروم کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، نئی تحقیق
نیویارک: ( ویب ڈیسک ) امریکی شہر ہیوسٹن میں واقع یوٹی ہیلتھ ہیوسٹن کے محققین کی ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رات دیر سے کھانے اور سونے کی عادت رکھنے والے افراد میں میٹابولک سنڈروم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق موٹاپے کا شکار وہ افراد جو رات گئے تک جاگتے اور دیر سے کھانا کھاتے ہیں، ان میں اس سنڈروم سے وابستہ علامات ظاہر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کی قدرتی حیاتیاتی گھڑی، جسے سرکیڈین ردھم کہا جاتا ہے، اور روزمرہ معمولات کے درمیان عدم مطابقت صحت کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق کھانے اور سونے کے اوقات میں بے قاعدگی آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریا کے نظام کو متاثر کر سکتی ہے، جس کے نتیجے میں جسم کے میٹابولزم پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
میک گوورن میڈیکل اسکول کے شعبہ معدہ و آنت کے تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فراز بیشہساری کے مطابق ماہرین طویل عرصے سے میٹابولک صحت کے لیے خوراک کی اہمیت کو تسلیم کرتے آئے ہیں، تاہم اب یہ بات بھی سامنے آ رہی ہے کہ کھانا کھانے کا وقت بھی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے متوازن غذا کے ساتھ کھانے اور سونے کے اوقات کو باقاعدہ رکھنا بھی ضروری ہے۔
#HealthNews
#22thNov2026
#HealthIssues
#MetabolicSyndrome
#Obesity
#HealthyEating
#SleepHealth
#MedicalResearch
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNHealth
#TheViewsNetwork