پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کے قیام پر اتفاق، 75 فیصد سرمایہ پاکستان میں لگایا جائے گا

image

کراچی:‏ (اکنامک ویب) کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دوستی اور برادرانہ رشتوں پر قائم ہیں اور یہ فنڈ ان تعلقات کو مضبوط تجارتی بنیاد فراہم کرے گا۔ ان کے مطابق پاکستان سعودی عرب کا فطری شراکت دار ہے اور سعودی سرمایہ کار ایسی منڈیوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جہاں اعتماد کے ساتھ ترقی کے مواقع موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام اور حقیقی سرمایہ کاری کے امکانات دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان عملی شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے، جس سے عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ 

عارف حبیب گروپ کے سربراہ عارف حبیب نے فنڈ کو پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع پر اعتماد کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار ملکی معیشت پر اعتماد کے اظہار میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور سعودی سرمایہ کار بھی ان کے ساتھ سرمایہ کاری میں شریک ہیں۔ انکے مطابق حکومت کے لینڈ بینک کی منیٹائزیشن سے غیر فعال اثاثوں کو پیداواری سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔ مجوزہ فنڈ زراعت، کان کنی، تعمیرات اور دیگر تیزی سے ترقی کرنے والے نجی کاروباروں میں سرمایہ کاری کرے گا، جبکہ ہوائی اڈوں، موٹرویز، بندرگاہوں اور بحری شعبے کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ 

فنڈ سعودی عرب کے مقدس شہروں سمیت مختلف علاقوں میں تجارتی مواقع تلاش کرے گا اور دونوں ممالک کے اداروں کو فنڈ مینجمنٹ کمپنی کی ایکویٹی میں شراکت کی دعوت بھی دی جاسکے گی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے کونسل اراکین نے شرکت کی، جبکہ پاکستان کی جانب سے کونسل کے شریک چیئرمین اور فاطمہ گروپ کے چیئرمین فواد مختار ورچوئلی شریک ہوئے۔


#BusinessNews
#9thNov2026
#PakistanSaudiArabia
 #InvestmentFund
 #PrivateEquity
 #SaudiInvestment
 #PakistanEconomy
 #Business
#Karachi
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNBusiness 
#TheViewsNetwork