اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے نظام تشکیل پاچکا، اہداف میں تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی، وزیراعظم

image

اسلام  آباد: (نیوز ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں پی ایم او ایس کے تحت وزارت قومی غذائی تحفظ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اس نظام کے ذریعے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کی کارکردگی جانچنے کا مؤثر طریقہ کار تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے پی ایم او ایس کو مزید بہتر اور کارگر بنانے کے ساتھ متعلقہ اداروں کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی بڑھانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت زرعی تحقیق کے فروغ کے لیے ہر ممکن سرپرستی اور بھرپور مالی معاونت فراہم کرے گی تاکہ جدید طریقوں سے فی ایکڑ پیداوار بڑھائی اور کاشتکاری کی لاگت کم کی جا سکے۔ انہوں نے کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی آسان فراہمی کو بھی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ زرعی اجناس کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں، جبکہ کسانوں کی رجسٹریشن کے لیے ’’میرا کسان‘‘ ڈیجیٹل ایپلی کیشن متعارف کرا دی گئی ہے۔ زرعی شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کے تحت نیشنل ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکیورٹی ایڈوائزری کونسل تشکیل دی گئی ہے اور اس کے سیکریٹریٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔

#NationalNews
#19thNov2026
#PMNL
 #ShehbazSharif
 #Agriculture
 #FoodSecurity
 #PakistanFarmers
 #AgriculturalResearch
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNNational 
#TheViewsNetwork