بائیڈن کی نیتن یاہو سے آخری فون کال کا ٹرانسکرپٹ سامنے آ گیا

image


واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی عہدے سے رخصتی سے 5 روز قبل اس۔را۔ئی۔لی وزیراعظم نیتن یاہو سے ہونے والی آخری فون کال کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ 15 جنوری 2025ء کو ہونے والی گفتگو میں بائیڈن نے نیتن یاہو کی ہمت اور کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے اس۔ر۔ائی۔ل۔ی وزیراعظم کو اچھا آدمی بھی قرار دیا۔ 

ا۔سر۔ائ۔یلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق فون کال کا ٹرانسکرپٹ سامنے آنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے تعلقات پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ یہ گفتگو اسی روز ہوئی تھی جب ا۔س۔رائ۔یل اور حم۔ا۔س کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اس پیشرفت کو دونوں فریقوں کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں اہم قرار دیا گیا تھا۔

ٹرانسکرپٹ کے مطابق جو بائیڈن نے گفتگو کے دوران نیتن یاہو سے کہا کہ انہوں نے ایک طرح کا جہنم دیکھا ہے۔ بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ بیان نہیں کرسکتے کہ انہیں نیتن یاہو کی کتنی قدر ہے۔ انہوں نے ا۔سر۔ائ۔یل۔ی وزیراعظم کی جانب سے برداشت کی جانے والی مشکلات کا بھی اعتراف کیا۔