18 سال کے بعد شناختی کارڈ نہ بنوانا جرم، چھ ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا

image

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) جیو فیکٹ چیک کے مطابق 3 نومبر کو انسٹاگرام پر ایک صارف نے گرافک شیئر کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ایسے افراد جنہوں نے شناختی کارڈ نہیں بنوایا، انہیں جیل جانا پڑ سکتا ہے۔ یہی دعویٰ ٹک ٹاک پر بھی شیئر کیا گیا، جس پر صارفین نے اس کی حقیقت جاننے کے لیے سوالات اٹھائے۔ نادرا آرڈیننس کی دفعہ 30 کے مطابق 18 سال کی عمر مکمل ہونے کے 90 روز کے اندر معقول وجہ کے بغیر شناختی کارڈ کے لیے درخواست نہ دینا قابلِ سزا جرم ہے۔

نادرا کے ترجمان سید شباہت علی نے جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ شہریوں کی رجسٹریشن ان کا حق ہونے کے ساتھ ذمہ داری بھی ہے۔ ان کے مطابق جو افراد کسی معقول وجہ یا ناگزیر مجبوری کے بغیر جان بوجھ کر شناختی دستاویزات حاصل نہیں کرتے، ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ قانونی شق 2000 سے نافذ ہے اور 2026 میں بھی برقرار ہے، تاہم اب تک اس قانون کے تحت کسی شخص کو سزا نہیں دی گئی۔ ان کے مطابق نادرا کی توجہ شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں سہولت فراہم کرنے اور اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے پر ہے۔


#NationalNews
#19thNov2026
#NationalIssue
 #NADRA
 #CNIC 
#PakistanLaw
 #IdentityCard
 #PublicAwareness
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNNational 
#TheViewsNetwork