محمد رضوان ٹیم پاکستان کی کپتانی کے امیدوار

image

 

چیئرمین پی سی بی کا نیا بیان، ورلڈ کپ 2024ء کیلئے کپتان کی تلاش، شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد رضوان اور شاداب خان مضبوط امیدوار ہیں۔

لاہور: (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ پی سی بی چیئرمین کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ محمد رضوان شاہین شاہ آفریدی کی جگہ کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ محمد رضوان کے انکار کی صورت میں شاداب خان کا نام بھی زیر غور ہے۔ 

واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کپتان رہیں گے یا نہیں، اس بات کا اندازہ نہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کرنا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ کاکول میں لگنے والے تربیتی کیمپ کے بعد ہوگا۔ 

دوسری طرف اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی واپسی اور کچھ کے باہر ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں قومی ٹیم کے سابق نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی واپسی ہوگی۔