آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا

image

شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگی۔

برسبین: (سپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی، کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری  شیڈول کے مطابق سیریز کے تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز ڈے اینڈ نائٹ میں ہوں گے۔

 جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز رات کو کھیلے جائیں گے، شیڈول  کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان  پہلا ون ڈے 4 نومبر کو میلبرن میں، دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں  اور تیسرا 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 16 نومبر کو سڈنی اورآخری 18 نومبرکو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔