داسو اور تربیلا کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر بھی چینی کمپنیوں نے کام روک دیا

image

دیامر بھاشا ڈیم پر تقریباً 500 چینی شہری ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہیں۔ منصوبے پر کام کرنیوالے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام روک دیا ہے۔

پشاور: (نیوز ڈیسک) داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر سول ورک معطل کردیا ہے تاہم چینی باشندےتاحال خیبرپختونخوا میں مہمند ڈیم پر کام کر رہے ہیں۔ منگل کو بشام کے علاقے قراقرم ہائی وے پر ایک بارود سے بھری بس سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوگئے۔ 

ضلع اپر کوہستان میں 4320 میگا واٹ کے داسو ڈیم پر تقریباً 741چینی اور 6 ہزار مقامی لوگ کام کررہے ہیں۔ جی ایم دیامر بھاشا ڈیم نزاکت حسین نے بھی تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر کام روک دیا۔دیامر بھاشا ڈیم ہائیڈرو  پاور جنریشن کے ذریعے 4800 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔ مہمند ڈیم کے جی ایم عاصم رؤف نے اس نمائندے کو بتایا کہ مہمند ڈیم پر 250 چینی کام کر رہے ہیں اور انہوں نے کام نہیں روکا، چینیوں نے پراجیکٹ ایریا میں سکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور وہ سائٹ پر کام کررہے ہیں۔

 تقریباً 500 چینی شہری ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہیں لیکن ایف ڈبلیو او کا عملہ اس پر کام کر رہا ہے، 6 ہزار مقامی افراد ڈیم پر کام میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چند دنوں میں صورتحال معمول پر آجائیگی جس کے نتیجے میں چینی ملازمین کی واپسی ہوگی۔