کیا آپ بھی گوگل کو اپنی کالز ریکارڈ کرنے سے روکنا چاہتے ہیں؟

image
گوگل کو ریکارڈنگز سے روکنے کیلئے فون پر اوکے گوگل کے آپشن کو ٹرن آف کریں، مائیکرو فون کو اینیبل کرنے یا گوگل اسسٹنٹ کے لانچ کرنے سے بھی وائس کمانڈ شروع ہو جاتی ہے، گوگل اسسٹنٹ پر آ کر آپشنز کی طویل فہرست میں جنرل کا آپشن سلیکٹ کر لیں۔ 
کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں گوگل آپ کی کون کون سی سرگرمیوں کو ریکارڈ کر رہا ہے۔ گوگل آپ کے اینڈرائیڈ فون کی تمام کالز ریکارڈنگ کرنے کے علاؤہ بھی آپ کی بہت سی سرگرمیوں کو محفوظ کر رہا ہے۔ آج ہم کچھ ایسی سیٹنگز کے بارے میں جانیں گے جن کے ذریعے گوگل کو آپ کی پرسنل معلومات کو محفوظ کرنے سے روکا جا سکے گا۔ 
واضح رہے کہ اگر آپ نے اپنے اینڈرائیڈ فون پر گوگل کو اجازت نہ بھی دی ہو تو آپ کے فون کے ذریعے بہت کچھ سنا جا سکتا ہے۔ اگر آپ نے او کے گوگل کے الفاظ کے ذریعے ریکارڈنگ کے فنکشن کو متحرک نہ بھی کیا ہو تو وائس کمانڈ استعمال کی جا سکتی ہے۔ مائیکرو فون کو اینیبل کرنے یا گوگل اسسٹنٹ کو لانچ کرنے سے بھی وائس کمانڈ شروع ہو جاتی ہے۔
اگر آپ گوگل کو ریکارڈنگز سے روکنا چاہتے ہیں تو اپنے فون پر اوکے گوگل کے آپشن کو ٹرن آف کر دیں۔ اپنے فون پر سیٹنگز کو اوپن کر کے گوگل کیٹیگری میں انٹر ہو جائیں۔ گوگل ایپس، سرچ، اسسٹنٹ اور وائس کی سیٹنگز منتخب کیجیے۔ اس کے نتیجے میں آنے والے پیج پر وائس کو ہٹ کیجیے۔ آپ کو وائس میچ انٹری دکھائی دے گی اس کو سلیکٹ کر لیں۔ اس کے بعد اوکے گوگل ڈیٹیکشن کو ڈِس ایبل کر دیں۔ 
گوگل اسسٹنٹ کو مکمل طور پر ڈِس ایبل کرنے کیلئے گوگل ایپس کی سیٹنگز کھول کر اسسٹنٹ اورن وائس منتخب کیجیے۔ اس کے بعد گوگل اسسٹنٹ پر آ کر آپشنز کی طویل فہرست میں جنرل کا آپشن پریس کریں۔ گوگل اسسٹنٹ کو ٹرن آف کر دیں، جب آپ اس عمل سے گزریں گے تو گوگل اسسٹنٹ او کے گوگل پر ریسپانڈ نہیں کرے گا۔