امارات میں شدید بارشوں کے باعث پاکستانی پروازوں کا شیڈول متاثر، مسافر رل گئے

image

شدید بارشوں کی وجہ سے دبئی ایئرپورٹ پر مسافر پھنس گئے، پروازیں گھنٹوں لیٹ ہونے کی وجہ سے مسافر پریشان۔

دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی سمیت متحدہ عرب امارات ( یواے ای) میں شدید بارشوں کے باعث پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دبئی ائیرپورٹ کے رن وے پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ملکی اور غیرملکی فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار ہے۔ دبئی سے پاکستان آنے والی پروازیں متاثر ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مسافر دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے پاکستان آنے والی پرواز ای آر 1724 نو گھنٹے کی تاخیر سے کل صبح پہنچے گی۔ ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔ دبئی سے پاکستان آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 411 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 اور واپس آنے والی  پرواز پی کے 204 منسوخ ہوگئی۔ پاکستان سے شارجہ جانے والی پرواز  پی کے 185 اورسیرین ائیرکی پرواز ای آر 1723 دس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔