امریکی صدر کا غزہ سے متعلق قطری امیر اور مصری ہم منصب کو فون

image

امریکی اور قطری سربراہوں نے جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کیلئے پائیدار حل پر زور دیا ہے، جوبائیڈن نے شیخ تمیم بن حمد سے جنگ بندی کیلئے بطور ثالث کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران غزہ اور دوسرے فلسطینی علاقوں پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

امریکی اور قطری سربراہوں نے جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کیلئے پائیدار حل پر زور دیا جبکہ صدر جوبائیڈن نے شیخ تمیم بن حمد سے جنگ بندی کیلئے بطور ثالث کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتح السیسی کو فون کیا، اس دوران رفاہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کے نتائج اور خطرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی پر بات چیت کی، یاد رہے کہ حماس کا وفد اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کیلئے مصر کے دارالحکومت میں موجود ہے جبکہ غزہ جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ قیدیوں کا تبادلہ ہے۔