ملک میں فی کلو سی این جی کی قیمت میں 11 روپے 70 پیسے کا اضافہ

image

قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری، سی این جی کی فی کلو قیمت 331 روپے مقرر، نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن1 کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 140 سے بڑھا کر 200 روپے کر دی گئی ہے۔ 

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی بھی مہنگی کر دی ہے۔ قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریویونیو نے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں فی کلو 11.70 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ 

حالیہ اضافے کے بعد سی این جی کی فی کلو قیمت 331 روپے ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن1 کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 140 سے بڑھ کر 200 روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ریجن 2 کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 135 سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ سی این جی کے ریجن1 میں ریجن ون میں خیبرپختوانخوا، بلوچستان، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرخان شامل ہیں، جبکہ ریجن2 میں سندھ اور پوٹھوہار کے علاؤہ پنجاب بھر کے دیگر علاقے شامل ہیں۔ ملک بھر میں اب سی این جی پر 200 روپے فی کلو کے حساب سے 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔