واٹس ایپ کا نیا حیرت انگیز فیچر

image

نیا فیچر حال ہی میں آن لائن ہونے والے لوگوں کی ایک فہرست پیش کرے گا، نیا فیچر "سجسٹ کونٹیکٹ ٹو چیٹ ود" کے مقصد کیلئے کی جانے والی بڑی تبدیلی کا حصہ، صارفین کو کونٹیکٹس میں موجود ان لوگوں سے گفتگو شروع کرنے میں مدد ملے گی جن سے کبھی بات نہیں کی گئی ہو گی۔

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) سوشل میڈیا میسیجنگ ایپلی کیشن میں بہت جلد ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے۔ یہ فیچر حال ہی میں آن لائن ہونے والے لوگوں کی ایک فہرست پیش کرے گا۔ یہ فیچر صارف کو آن لائن کونٹیکٹ سے گفتگو کرنے کی تجویز بھی پیش کرے گا

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ اقدام "سجسٹ کونٹیکٹ ٹو چیٹ ود" کے مقصد کیلئے کی جانے والی بڑی تبدیلی کا حصہ ہے۔ نئی تبدیلیوں میں اس آپشن کا اضافہ صارفین کو یہ بتا سکے گا کونسا کونٹیکٹ حال ہی میں آن لائن ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ چیٹ بار پر کافی عرصے سے "آن لائن" اور "لاسٹ سین" دِکھاتا آرہا ہے۔ 

اس نئے فیچر کے متعلق اپ ڈیٹ کی نشاندہی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بِیٹا ورژن میں کی گئی ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین کو کونٹیکٹس میں موجود ان لوگوں سے گفتگو شروع کرنے میں مدد ملے گی جن سے کبھی بات نہیں کی گئی ہو گی۔ واضح رہے کہ آزمائشی ورژن میں اس وقت آن لائن ہونے والے ہر فرد کو نہیں دِکھایا گیا بلکہ ان لوگوں کو ظاہر کیا گیا جو حال ہی میں آن لائن ہوئے تھے۔