پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

image

مندی کے بادل چھٹ گئے، مارکیٹ میں ایک بار پھر 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال، جمعے کو 24 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ 21 لاکھ 55 ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ 

کراچی: (اکانومی ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں مندی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔ جمعہ کے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان غالب آنے کے بعد 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال گئی۔گزشتہ روز کے ایس ای  100 انڈیکس میں 1244.45 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد انڈیکس 70 ہزار 6 سو 54 اعشاریہ 64 پوائنٹس سے بڑھ کر 71 ہزار 9 سو 2 اعشاریہ زیرو 9 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح  360.77 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 23234.08 پوائنٹس سے بڑھ کر 23594.85 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 46150.31 پوائنٹس سے بڑھ کر 46919.98 پوائنٹس ہو گیا۔

کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 39 ارب 98 کروڑ 18 لاکھ 33 ہزار 850 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 96 کھرب 57 ارب 12 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار 204 روپے سے بڑھ کر 97 کھرب 97 ارب 10 کروڑ 64 لاکھ 4 ہزار 54 روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 24 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ 21 لاکھ 55 ہزار حصص کے سودے ہوئے۔