پی آئی اے کیلئے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری

image

پی آئی کی خریداری کیلئے کسی غیر ملکی ایئر لائن نے دلچسپی نہیں لی، ہولڈنگ کمپنی کو ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے تشبیہہ دی گئی، منظور شدہ اسکیم کے تحت ہولڈ کو پی آئی اے کی 100 فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کرے گا۔ 

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) پی آئی اے کیلئے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ہفتے کے روز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے 100فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کے انتظامات کی اسکیم کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔ مسابقتی کمیشن کا حکم نامہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے پی آئی اے کارپوریشن کے حصول کے مارکیٹ پر کوئی مادی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

ہولڈنگ کمپنی کو ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے تشبیہ دی گئی ہے۔ ہولڈنگ کمپنی اندرون و بیرون ملک موجود پی آئی اے کے قرضہ جات، مخصوص کاروباری جائیداد، حقوق، اور ذمہ داریوں کی ذمہ دار ہو گی۔ مسابقتی کمیشن کا حکم نامہ نجکاری بورڈ کی جانب سے نیلامی کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع دینے کے 2 دن بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی کی خریداری کیلئے کسی غیر ملکی ایئر لائن نے دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے۔ صرف 3 پاکستانی ایئرلائنز نیلامی کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔ مسابقی کمیشن کا کہنا ہے کہ منظور شدہ اسکیم کے تحت ہولڈ کو پی آئی اے کی 100 فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کرے گا، جبکہ نان کور اثاثے اور نان کور واجبات بھی ہولڈ کو کو منتقل کیے جائیں گے۔