کھیرے کے پانی کی حیرت انگیز افادیت

image

گرمیوں کے موسم میں ہرے کھیرے ہر جگہ آسانی سے دستیاب، کھیرے کا پانی جسم میں سوزش کو کم کرنے کیلئے مدددگار، کھیرے کا پانی کھلے مساموں اور جھریوں کو کم کر کے جلد کو ہموار اور زیادہ چمکدار بناتا ہے۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گرمیوں کے موسم میں ہرے کھیرے ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔ ویسے تو کھیرے کو سلاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، لیکن آج ہم  کھیرے کے پانی کے بارے میں بات کریں گے جو اپنے اندر بے پناہ فوائد سموئے ہوئے ہے۔ کھیرے کا پانی بنانے کیلئے سب سے پہلے 8 پیالی پانی لیں۔ پھر اس پانی میں 2 کھیرے باریک کاٹ کر ڈال دیں اور آدھا چائے کا چمچ نمک بھی ڈال دیں۔ اس آمیزے کو کم سے کم 4 گھنٹوں یا رات بھر ایسے ہی چھوڑ دیں، اگلے دن آپ کا ڈیٹوکس واٹر تیار ہو گا۔ 

کھیرے کے پانی میں وٹامن سی، وٹامن کے، میگنیشیم، پوٹاشیم اور مینگنیج کے علاؤہ فائبر بھی پایا جاتا ہے۔ کھیرے کا پانی جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کھیرے کے پانی میں فائبر ہوتا ہے، جو اسے قبض، اپھارہ اور بدہضمی کیلئے ایک بہترین قدرتی علاج بناتا ہے۔ یہ آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے اور ہاضمہ کی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے بہترین ہے۔ اس سے وزن کم کرنے میں بھی کافی مدد ملتی ہے۔ 

کھیرے کے پانی میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو کھلے مساموں اور جھریوں کو کم کر کے جلد کو ہموار اور زیادہ چمکدار بناتا ہے۔ کھیرے کے پانی میں موجود فیسٹین اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات کینسر خاص طور پر بڑی آنت، چھاتی اور پروسٹیٹ کے کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔ کھیرے کے پانی میں قدرتی سوزش دور کرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں اسکے علاو اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو سانس کی بدبو، مسوڑھوں کی سوزش اور دانتوں کی خرابی کو کم کرتی ہیں۔