ہندو بلوائیوں کا عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس پر حملہ

image

مودی کا ہندوستان مذہبی جنونیت میں مبتلا، مسلمانوں کے پرامن جلوس پر پتھراؤ، ڈنڈوں کے وار سے متعدد نہتے مسلمان زخمی ہو گئے۔

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے حملہ کر دیا۔ انتہا پسند ہندووں نے جلوس پر پتھر برسائے اور شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارت میں مودی سرکار کی پشت پناہی میں اقلیتیوں کے حقوق کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

مودی کے بھارت میں سکھ، عیسائی اور خصوصی طور پر مسلمان حکومتی جبر اور ہندوؤں کی انتہا پسندی کا شکار ہیں جس کی تازہ مثال مقامی انتظامیہ سے اجازت لینے کے باوجود عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر ہندو توا کے جنونیوں کا حملہ ہے۔ انتہا پسند ہندوؤں نے جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے جلوس پر پتھراؤ کیا اور مسلمانوں کو لاٹھیوں، ڈنڈوں اور راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقدس دن کے انتہائی محترم جلوس پر ہندو غنڈوں کے حملے سے مسلم برادری نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ مقامی مسلم رہنماؤں نے سوال اُٹھایا ہے کہ کیا اب مودی سرکار جلوس پر پتھراؤ کرنے والوں کے گھروں کو بھی بلڈوز کرے گی یا صرف مسلمانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا جائے گا؟ یاد رہے کہ اس سے قبل ایسے ہی ایک واقعے میں بھارتی پولیس نے مسلمانوں کو ہندوؤں کے جلوس پر حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان افراد کے گھروں کو مسمار کردیا تھا۔