امریکہ عالمی اور علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے: جوبائیڈن

image

 خطے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی ہر مدد کریں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بڑی قربانیاں ہے، پاک امریکہ تعلقات مضبوط ہیں۔

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے خطے میں امن اور سلامتی کے لیے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے  بہت قربانیاں دی ہیں، امریکہ عالمی اور علاقائی سلامتی و استحکام کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون کو سراہا، جوبائیڈن نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط تر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں، امریکہ پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رضوان سعید شیخ  امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات ہوئے ہیں،امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی سفارتی اسناد وصول کی اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے کہا کہ دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلیوں، علاقائی سلامتی کے خطرات اور عالمی صحت کو درپیش اہم چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں۔