پانی پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم سے متعلق فضل الرحمان کا کردار مشکوک قرار دے دیا

image

سابق وزیرِاعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو، آئینی ترامیم 3 امپائروں کو توسیع دینے کیلئے کرنی پڑ رہی ہیں، پی ٹی آئی کو کریش کرنے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الیکشن کو تاخیر کا شکار کیا گیا، نئے چیف جسٹس کے سامنے جب 9 مئی کی پٹیشن لگے گی تو اصلیت واضح ہو جائے گی۔

راولپنڈی: (نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی و سابق وزیرِاعظم عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی ہے۔ دورانِ گفتگو انہوں نے آئینی ترامیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے کردار کو مشکوک قرار دیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین میں ترامیم 3 امپائروں کو توسیع دینے کیلئے کی جا رہی ہیں۔ 

عمران خان نے واضح کیا کہ قاضی فائز عیسیٰ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو اس لیے توسیع دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ فراڈ الیکشن کو تحفظ فراہم کریں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت نمبرز پورے کر کے ترامیم ضرور لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔ 

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر مولانا صاحب جمہوریت کیلئے ساتھ کھڑے ہیں تو یہ خوش آئند بات ہے۔ پانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اگر قاضی فائز عیسیٰ چلے گئے تو 9 مئی اور فراڈ الیکشن کی حقیقت کھل کر سامنے آ جائے گی، پاکستان تحریک انصاف کو کریش کرنے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الیکشن کو تاخیر کا شکار کیا گیا۔