مختلف امریکی ریاستوں میں الیکشن آفیسرز کو مشتبہ پیکٹس موصول

image

ایف بی آئی اور ہوسٹل انسپکشن سروس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، پیکٹس بھیجنے والوں کا سراغ نہیں مل سکا، پیکٹس میں بھیجا گیا مواد نقصان دہ نہیں تھا۔

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ کی مختلف ریاستوں میں الیکشن آفیسرز کو مشتبہ پیکٹس موصول ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 15 امریکی ریاستوں میں پیکٹس بھیجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہی۔ جن امریکی ریاستوں میں الیکشن افسران کو مشتبہ پیکٹس بھیجے گئے ہیں ان میں نیبراسکا، کنساس، ٹینیسی، اوکلاہاما اور دیگر شامل ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن آفیسرز کو پیکٹس بھیجنے والوں کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ انہوں نے خود کو امریکی باغیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے والی فوج قرار دیا ہے۔ امریکی حکام نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ پیکٹس میں کون سا مواد تھا۔ ریاست نبراسکا کے حکام نے بتایا ہے کہ پیکٹس میں کوئی نقصان دہ مواد نہیں تھا۔ 

دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللّٰہ کمانڈر کے زیر استعمال پیجرز دھماکوں سے پھٹ گئے ہیں۔ ان پیجرز میں سے ایک ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی کے استعمال میں تھا جو اچانک پھٹ گیا۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق پیجر پھٹنے سے ایرانی سفیر کی ایک آنکھ ضائع اور دوسری زخمی ہو گئی ہے۔ دھماکے میں ایرانی سفیر کے 2 محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔