سی سی پی او راولپنڈی کی رپورٹ فرسودہ قرار

image

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں محمد اکرم لاپتہ کیس کی سماعت، عدالت نے پولیس رپورٹ مسترد کر دی، محمد اکرم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات رہ چکے ہیں۔

راولپنڈی: (نیوز ڈیسک) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی گمشدگی کے مقدمے میں عدالت نے سیکریٹری دفاع سے جواب طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم لاپتہ کیس کی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع سے 30 ستمبر کو واضح جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے سی پی او پولیس کی رپورٹ فرسودہ قرار دے کر مسترد کر دی اور پولیس رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس دانستہ تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سفر بیرونی کی تفتیش رپورٹ بھی زیرو رہی ہے۔

واضح رہے کہ محمد اکرم سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات رہ چکے ہیں۔ دوران ملازمت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سہولت کاری دینے کے الزامات کی وجہ سے ان کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ کئی ماہ سے وہ لاپتہ ہیں، پولیس انہیں بازیاب کروانے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔